اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلےکی جاری ووٹنگ میں آج پہلے
تین گھنٹے میں قریب 16فیصدی ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرلیا۔ووٹنگ کرنے والے اہم لوگوں میں بی جے پی کے رکن
پارلیمنٹ یوگی آدتیہ
ناتھ،اکھیلیش حکومت کے وزیر درگایادو اور رام گوبند چودھری،بی جےپی کے سابق
ریاستی صدر سوریہ پرتاپ شاہی بھی شامل ہیں۔سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان چل رہی ووٹنگ میں کافی جوش دیکھا جارہا ہے۔